5 اگست 2013 - 19:30
یمن کے مرکزی صوبے میں امریکی ڈرون حملے، ۴ افراد جانبحق

یمن کے مرکزی صوبے معارب میں امریکہ کے ڈرون حملے میں کم سے کم 4 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

ابنا: یمن کے مرکزی صوبے معارب میں امریکہ کے ڈرون حملے میں کم سے کم 4 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔یہ لوگ منگل کو اس وقت مارے گئے جب معارب کے مدعی عبيدا علاقے میں دو ڈرون طیاروں سے دو گاڑیوں پر چار ميزائیل فائر کئے گئے۔امریکہ نے یہ حملہ ایسے وقت کیا ہے جب خود امریکہ نے گزشتہ ہفتے یمن سمیت کئی ممالک میں اپنے سفارت خانے بند کرتے ہوئے عرب اور کچھ دوسرے ممالک میں دہشت گردانہ حملے کی وارننگ جاری کی تھی۔واضح رہے یکم اگست کو یمن کے جنوبی - مشرقی صوبے حضرموت میں امریکی ڈرون حملے میں 4 اور یمنی ہلاک ہوئے تھے۔اسی طرح 30 جولائی کو یمن کے شبا صوبے اور 27 جولائی کو یمن کے جنوبی صوبے ابيان پر امریکہ نے ڈرون حملے کئے تھے جس میں بالترتیب 3 اور 6 افراد ہلاک ہوئے تھے۔امریکہ یمن، پاکستان اور افغانستان سمیت بعض دوسرے ممالک میں ڈرون طیاروں سے حملے کرتا ہے اور اس کا دعوی ہے کہ ان حملوں میں وہ مسلح افراد کو نشانہ بناتا ہے جبکہ زمینی حقیقت یہ ہے کہ ان حملوں میں اکثر عام لوگ مارے جاتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲